: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد ۔7۔مارچ (اعتماد نیوز)تلگو دیشم۔فرقہ پرست بی جے پی کے اتحاد کے بعد بی جے پی کے کئی تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے لیڈروں میں سے کل جہاں ضلع ورنگل سے استعفی دے دیا تو دوسری جانب آج سوریا پیٹ کے ایک بی جے پی لیڈر چندریا نے بی جے پی کے ریاستی دفتر کے رو برو خوشکشی کی کوشش کر لی جنہیں زبردستی پولیس نے روک لی۔ اور گرفتار کر لیا۔ شہر حیدرآباد میں بھی کئی تلگو دیشم کے اقلیتی لیڈروں نے بی جے پی سے اتحاد سے تلگو دیشم مخالف مسلم رویہ کے خلاف احتجاج
کرتے ہوئے مستعفی ہوگئے۔ جن میں سرفراز احمد صدیقی شامل ہیں۔ انہوں نے 16سال تک تلگو دیشم میں خدمات انجام دی انتخابات کے عین موقع پر بی جے پی سے اتحاد پر انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ علیحدہ تلنگانہ کے معاملہ میں تلگو دیشم کے مخالف رویہ پر بی جے پی شروع سے ہی اتحاد کی مخالفت کرتی رہی تاہم بی جے پی کی ہائی کمان نے اس بات کو نظر انداز کر دی۔ اور تلگو دیشم سے اتحاد کو قطعیت دینے پر کئی تلگو دیشم کے سیکولر قائدین تلگو دیشم کو چھوڑ رہے ہیں۔